Select here to go directly to the document text
 
Parliamentary Business Visit, Learn, Interact MSPs News, Media & Events About the Parliament
 Home > Visit, Learn, Interact > Languages > Urdu > ..back

سکاٹش پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر آپ کا خیر مقدم

سکاٹش پارلیمنٹ سکاٹ لینڈ کے تمام لوگوں کی ترجمانی کرتی ہے۔

ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو علم ہو کہ سکاٹش پارلیمنٹ کیا کام کرتی ہے اور کیسے کام کرتی ہے ۔ مزید جانکاری کے لئےہم نےآپ کی سہولت کی خاطر بہت سی دوسری زبانوں میں پارلیمنٹ کے متعلق معلومات شائع کی ہیں۔

ہماری ویب سائٹ کے اس حصے میں آپ کو ہماری ویب سائٹ پر اُردو زبان میں موجود معلومات کے متعلق آگائی حاصل ہو گی۔

سکاٹش پارلیمنٹ سے وابستگی رکھنا

ہم نے "سکاٹش پارلیمنٹ تک اپنی آوازپہنچانا " کے عنوان سے ایک دستاویز تیار کی ہے جس میں سکاٹش پارلیمنٹ اور سکاٹش پارلیمنٹ کے ممبران(ایم ایس پی) تک آپ کو اپنی آراءپہنچانے کے مختلف طریقے بیان کئے گئے ہیں۔

اُردو زبان میں"سکاٹش پارلیمنٹ تک اپنی (pdf 2.26MB) آوازپہنچانا"کامطالعہ کرنے کے لئے اس لنک کو اپنائیں۔

ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ لسانی رکاوٹ کی وجہ سے آپ پارلیمنٹ کےامور سے وابستگی اور اس تک اپنی آواز پہنچانے سے محروم نہ رہیں۔

ایڈنبرا میں واقع سکاٹش پارلیمنٹ کا دورہ کرنا

پارلیمنٹ کیسے کام کرتی ہے یہ جاننے کے لئے یاپارلیمنٹ کا دورہ کرنے کے لئے آپ بصدٕ شوق تشریف لاسکتے ہیں۔

ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہرکوئی شخص سکاٹش پارلیمنٹ کی بلڈنگ دیکھنے کے قابل ہو۔ ہماری عمارات کوپہلے سے ہی ممکن حد تکقابل رسائی بنایا گیا ہے۔ تاہم اگر آپ معذور ہیں اور آپ کی کوئی مخصوص ضروریات ہیں تو دورہ کرنے سے پیشتر آپ ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

ایڈنبرا میں واقع پارلیمنٹ بلڈنگ کا دورہ کرنے کے متعلق مزید معلومات (pdf 788KB) کے لئے اس لنک کو اپنائیں۔

پارلیمنٹ کی طرف سے اُردو میں شائع کردہ دیگر معلومات

پارلیمنٹ نے بہت سے دوسری دستاویزات اُردو میں شائع کی ہیں۔ درج ذیل میں ان دستاویزات کے لئے لنکس دئیے گئے ہیں۔

 

ایس پی سی بی کی لینگویج پالیسی (pdf 158.13KB)

سکاٹش پارلیمنٹ کی عمارت کے متعلق جانکاری حاصل کریں:  ایک بیرونی ٹور (pdf 953KB)

پبلک پٹیشن دائرکرنے (pdf 3.71MB) کے متعلق ہدایات

سکاٹ لینڈ میں گیلک ، سکاٹس اور اقلیتی زبانوں کے فروغ اور ان کی سپورٹ میں ایجوکیشنل اینڈ کلچرل پالیسی کے کردار پر انکوائری رپورٹ (جلد 1) (pdf 2.14MB) - ایجوکیشن ، کلچر اینڈ سپورٹ کمیٹی (دوئم رپورٹ 2003)

اس رپورٹ کو سکاٹش پارلیمنٹ کی ایجوکیشن ، کلچرل اینڈ سپورٹس کمیٹی نے فروری 2003 میں شائع کیا۔

سکاٹش پارلیمنٹ سے رابطہ کرنا

اگر آپ سکاٹش پارلیمنٹ کے متعلق مزید معلومات جاننے کے متمنی ہیں تو آپ ہمیں ڈاک ، ای میل یا فیکس کے ذریعے کسی بھی زبان میں تحریرلکھ کربھیج سکتے ہیں۔

ہماری تفصیلات برائے رابطہ :

 

The Scottish Parliament

Edinburgh

EH99 1SP

 

ایڈریس:

sp.info@scottish.parliament.uk

ای میل:

0131 348 5601

فیکس:

آپ سکاٹش پارلیمنٹ کو ٹیلیفون نمبر  1999 278 0845 (یا یوکے(UK) کے باہر سے  5000 348 131 44 +)  پرفون بھی کر سکتے ہیں۔

تاہم فی الحال ہم صرف انگریزی اور گیلک زبان میں ٹیلیفون اور ٹیکسٹ فون کالزوصول کرسکتے ہیں۔

اگر آپ کو سُننے یا بولنے میں دُشواری کا سامناہے اور آپ ٹیکسٹ فون استعمال کرتے ہیں تو آپ ہم سےپارلیمنٹ کے ٹیکسٹ فون نمبر  7676 558 0131  یا آراین آئی ڈی ٹائپ ٹاک سروس کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔

ایم ایس پی صاحبان سے رابطہ کرنا

آپ کی ترجمانی کرنے کے لئے منتخب کردہ سکاٹش پارلیمنٹ کے ممبران سے بھی آپ شاید رابطہ کرنا چاہتے ہوں۔ ان سے رابطے کی تفصیل ہماری ویب سائٹ کے ایم ایس پی سیکشن میں ملاحظہ کی جا سکتی ہے گوکہ ویب سائٹ کا یہ حصہ صرف انگریزی زبان میں ہے۔